ببوبرال مرحوم کا لکھا ہوا اسٹیج ڈرامہ ” شرطیہ مٹھے “ کا پارٹ II پیش کرنے کی تیاریاں

منگل 21 جولائی 2015 14:17

ببوبرال مرحوم کا لکھا ہوا اسٹیج ڈرامہ ” شرطیہ مٹھے “ کا پارٹ II پیش ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جولائی۔2015ء)22سال قبل اداکار ببوبرال مرحوم کا لکھا ہوا اسٹیج ڈرامہ ” شرطیہ مٹھے “ کا پارٹ II پیش کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق اداکارببو برال کے بھانجے چاند برال ان دنوں اپنے ماموں کے 22سال قبل پیش کئے جانیوالے تاریخی اسٹیج ڈرامہ ” شرطیہ مٹھے “ کا پارٹ IIپیش کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں ۔ اس حوالے سے انہوں نے ڈرامے کا اسکرپٹ مکمل کر لیا ہے ۔ ڈرامے میں سینئر اداکار امان اللہ سمیت میگا کاسٹ کو شامل کیا جائے گا ۔ ڈرامے کے رائٹر و ڈائریکٹر چاند برال ہیں جبکہ ان کے ساتھ 20نگران ہدایتکار بھی اپنی خدمات سر انجام دیں گے۔ڈرامے سے حاصل ہونے والی آمدنی اداکار مستانہ مرحوم کے صاحبزادے کو دی جائے گی۔