بلاول کی انٹری کے بعد فریال تالپور کا سندھ میں 7 سالہ دور حکمرانی کا سورج غروب ہونے لگا

منگل 21 جولائی 2015 15:12

بلاول کی انٹری کے بعد فریال تالپور کا سندھ میں 7 سالہ دور حکمرانی کا ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جولائی۔2015ء) بلاول کی انٹری کے بعد فریال تالپور سندھ کے سیاسی منظر نامے سے غائب ‘فریال تالپور وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کی موجودگی میں سندھ حکومت کے انتظامی امور چلا رہی تھیں‘ ان کا سات سالہ حکمرانی کا سورج غروب ہوتا نظر آنے لگا۔

(جاری ہے)

منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق بلاول کی سیاست میں انٹری کے بعد ان کی پھوپھی فریال تالپور عرف ادی جو کہ پچھلے سات سال سے ایک طاقتور سیاسی شخصیت کے طور پر نظر آرہی تھیں کی حکمرانی کا سورج غروب ہوتا نظر آرہا ہے سات سال قبل بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد فریال تالپور کی پاکستانی سیاست میں دھماکے دار انٹری ہوئی تھی تب سے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی موجودگی میں ادی سندھ حکومت کے انتظامی امور چلا رہی تھیں ایپکس کمیٹی کے بعد سندھ حکومت کے انتظامی معاملات میں ادی فریال تالپور کا عمل دخل نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے سندھ حکومت کی اہلیت پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے پہلے یہ خبریں بھی سامنے آتی رہی تھیں کہ بلاول جو سیاسی منظر نامے پر نظر نہیں آتے تھے اس کی ایک بڑی وجہ ان کی اپنی ہی پھوپھی فریال تالپور تھیں اب جیسے ہی بلاول بھٹو کی کراچی آمد کے بعد سیاسی امور میں دلچسپی بڑھ گئی ہے اس کے ساتھ ہی فریال تالپور دبئی چلی گئیں اور وہ تاحال سندھ کے انتظامی امور میں بھی دلچسپی لینے سے گریز کررہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :