پیر محل ‘ دس سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا ‘ گھریلو حالات سے تنگ آکر ایک شخص نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی

منگل 21 جولائی 2015 16:29

پیر محل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جولائی۔2015ء) دس سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا ‘ گھریلو حالات سے تنگ آکر ایک شخص نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی تفصیل کے مطابق شادمان کالونی کے رہائشی ریاض مسیح کا دس سالہ بچہ تارس مسیح جوکہ بجلی کاکرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا چک نمبر688/28گ ب کے رہائشی غلام عباس ولد تاج محمد نے گھریلو حالا ت سے تنگ آکر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی پولیس نے سرسری ملاحظہ کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی