پیر محل ‘عید ملنے کے لیے آئے اشتہاری بیٹے کو پناہ دینے پر باپ کے خلاف مقدمہ درج

منگل 21 جولائی 2015 16:31

پیرمحل( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جولائی۔2015ء)عید ملنے کے لیے آئے اشتہاری بیٹے کو پناہ دینے پر باپ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تفصیل کے مطابق پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم غلام عباس ولد محمد علی ساکن چک669/10گ ب جو کہ عید پر اپنے گھر آیا اور پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو اشتہاری ملزم غلام عباس فرارہوگیا پولیس نے گھر میں پناہ دینے پر غلام عباس کے والد محمد علی ولد محمد صدیق کے خلاف زیر دفعہ216ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا