امجد صابری نے بغیر اجازت اپنے والد کی قوالی ”بجرنگی بھائی جان “ میں شامل کرنے پر کبیر خان اور سلمان خان کیخلاف عدالت سے رجوع کر لیا

بھارت کے ویزے کیلئے درخواست دیدی ، ویزہ ملنے پر فلم کے ڈائریکٹر کبیر خان اور اداکار سلمان خان سے اس معاملے پر بات ہوگی‘ گفتگو

منگل 21 جولائی 2015 18:04

امجد صابری نے بغیر اجازت اپنے والد کی قوالی ”بجرنگی بھائی جان “ میں ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جولائی۔2015ء ) پاکستان کے نامور قوال امجد صابری نے بالی ووڈ فلم ”بجرنگی بھائی جان “میں بغیر اجازت کے ان کے والد کی قوالی شامل کرنے پر ہدایتکار کبیر خان اور اداکار سلمان خان کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کرادی ۔

(جاری ہے)

امجد صابری نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ سلمان خان نے فلم ”بجرنگی بھائی جان “میں بغیر اجازت کے قوالی بھردو جھولی میری یا محمد شامل کی جس پر ان کے خلاف بھارت کی عدالت میں درخواست دائر کرائی تھی۔

مقدمے کے بعد بھارت کی جانب سے نوٹس ملا ہے کہ یہ بات ثابت کی جائے یہ قوالی آپ کے والد کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ”بجرنگی بھائی جان “میں قوالی عدنان سمیع خان نے گائی اورسلمان خان پرپکچرائز کی گئی، پاکستان اور بھارت کا ہرفرد جانتا ہے کہ یہ قوالی میرے والد نے پیش کی تھی۔امجد صابری کا کہنا تھا کہ بھارت کے ویزے کیلئے درخواست دے دی ہے، ویزہ ملنے پر فلم کے ڈائریکٹر کبیر خان اور اداکار سلمان خان سے اس معاملے پر بات ہوگی۔

متعلقہ عنوان :