الطاف حسین نے بھوک ہڑتال کافیصلہ واپس نہ لیاتولاکھوں کارکن قائد سے پہلے بھوک ہڑتال پربیٹھ جائیں گے،عبدالمجید

منگل 21 جولائی 2015 18:08

الطاف حسین نے بھوک ہڑتال کافیصلہ واپس نہ لیاتولاکھوں کارکن قائد سے ..

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جولائی۔2015ء) قائدتحریک الطاف حسین نے بھوک ہڑتال کافیصلہ واپس نہ لیاتولاکھوں کارکن قائد سے پہلے بھوک ہڑتال پربیٹھ جائیں گے،الطاف حسین سے سیاسی نہیں روحانی رشتہ ہے ،پاک فوج کی حمایت میں سب سے پہلے ایم کیوایم نے تاریخی جلسہ کیاملک اورکراچی میں امن کی خاطرآپریشن ضرب عضب ،شہرمیں فوج کے ذریعے آپریشن کامطالبہ کیاایک مرتبہ پھرآپریشن کارخ ایم کیوایم کیطرف موڑ دیاگیاہے ان خیالات کااظہارمتحدہ قومی موومنٹ نواب شاہ زوبل انچارج عبدالمجیدنے گزشتہ روز نواب شاہ پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،اس موقع پران کے ہمراہ زونل کمیتی نواب شاہ کے رکن راو شاپد،عظمت عمران،ملک شبیر،سیدہاشم زیدی ،شبیرآرائیں،اخترمغل سمیت ودیگرارکان سیکٹرزکے ارکان موجودتھے،زونل انچارج عبدالمجیدبھائی نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین کامشن سیاست برائے خدمت ہے ،خدمت خلق فاونڈیشن کے تحت ملک بھرکے عوام کی اعلی ترین مثال قائم کی،عبدالمجید بھائی نے کہاکہ پاکستان میں نسل درنسل موروثی سیاست چل رہی ہے الطاف بھائی کاقصوریہ ہے کہ انہوں نے ہمیشہ عریب ومتوسط طبقے کی حکمرانی کی بات کی اوراس کے لئے عملی جدوجہدکی جاگیردارانہ ،سرمایہ دارانہ اوروڈیرانہ سوچ کے لوگوں کواپنے اقتدارکاخطرہ محسوس ہونے لگاتوانہوں نے ایم کیوایم کے خلاف پروپیگنڈہ شروع کردیا،انہوں نے کہاکہ الطاف حسین نے پاک فوج کی حمایت میں پاکستان کی تاریخ میں سب سے پہلے تاریخی جلسہ عام کیاآپریشن ضرب عضب کی حمایت کی اورکراچی میں امبن کی خاطرسب سے پہلے فوجی آپریشن کامطالبہ کیالیکن ایک مرتبہ پھرآپریشن کارخ ایم کیوایم کی جانب موڑدیاگیا،کارکنوں کوماروائے عدالت قتل کیاجارہاہے گرفتارکرکے بدترین تشدد کانشانہ بنایاجارہاہے گھروں پرچھاپے مارکرخواتین سے بدتمیزی کی جاتی ہے ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپردوبارچھاپہ ماراگیاایک خلاف نام نہادسیاسی ومذہبی جما عتیں انتہائی بدتمیزی سے اوراشتعال انگیززبان استعمال کررہی ہیں انہیں باربارایم کیوایم کی کامیابیاں خصوصاآج کے دورکی کامیابی ایم کیوایم مخالفین کوبرداشت نہیں ہورہی ہیں،ان کاکہتاتھاکہ الطاف حسین بھائی نے ہرفورم پرآوازاٹھائی مگرکوئی یہ فریادسننے والانہیں؟انہوں نے مظالم کیخلاف اووعوام وکارکنان کے تحفظ کی خاطریہ اعلان کیاہے کہ وہ تادم مرگ بھوک ہڑتال پربیٹھ رہے ہیں،عبدالمجیدبھائی نے کہاکہ یہ اعلان حق پرست عوام خصوصاایم کیوایم کے کارکنان کے لئے بہت بڑاانتہائی اقدام ہے ہماراالطاف حسین بھائی سے سیاسی نہیں روجانی رشتہ ہے اورہم الطاف حسین بھائی کی صحت اورزبدگی کے بارے میں کسی بھی قسم کارسک نہیں لے سکتے ہم اس پریسن کانفرنس کے ذریعے قائد تحریک سے عاجزانہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ خداکے واسطے اپنی تادم مرگ بھوک ہڑتال کافیصلہ واپس لے لیں اگرقائدتحریک نے اپنافیصلہ واپس نہ لیاتوملک بھرسے لاکھوں کارکن الطاف حسین بھائی سے پہلے بھوک پڑتال پربیٹھ جائیں گے لہٰذاایک مرتبہ پھرنواب شاہ کے حق پرست عوام انتہائی موذبانہ گزارش کرتے ہیں کہ قائد تحریک الطاف حسین بھائی اپنافی فیسلہ واپس لیں۔