Live Updates

عمران خان سے عدالتی جنگ ختم کر دیں،افتخار چودھری کو دوستوں کا مشورہ

عدالتوں میں مقدمہ بازی طویل ہو سکتی ہے، معاملات کو سیاسی بنیادوں پر حل کر لیا جائے سابق چیف جسٹس نے سیاست میں آنے کا فیصلہکر لیا، دوستوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی شروع

منگل 21 جولائی 2015 19:46

عمران خان سے عدالتی جنگ ختم کر دیں،افتخار چودھری کو دوستوں کا مشورہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جولائی۔2015ء) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو قریبی دوستوں نے مشورہ دیا ہے کہ وہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف مقدمہ بازی ختم کر دیں اور اس حوالے سے ان سے براہ راست ملاقات کر کے ان کے تحفظات کو دور کیا جائے ۔ عدالتوں میں مقدمہ بازی طویل ہو سکتی ہے جبکہ انہوں نے سیاست میں قدم بھی رکھنا ہے لہذا معاملات کو سیاسی بنیادوں پر حل کر لیا جائے تو زیادہ بہتر ہو گا ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے مشترکہ دوستوں سے بھی مدد لی جا سکتی ہے تاہم سابق چیف جسٹس نے اس حوالے سے تاحال کوئی جواب نہیں دیا ہے ۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سیاست میں آنے کا فیصلہ کر چکے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے اپنے دوستوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے اس دوران ان کے قریبی دوستوں نے ان کو مشورہ دیا ہے ۔عمران خان کے ساتھ عدالتی جنگ ختم کر کے ان کے ساتھ میز پر مذاکرات کئے جائیں اور ان کے تحفظات کو دور کیا جائے ۔ اگر آپ دھاندلی میں ملوث نہیں ہیں تو پھر آپ ان کو حقائق بتا کر اپنی اور ان کے درمیان خواہ مخواہ کی مخالفت کو ساری زندگی کے لئے ختم کر سکتے ہیں ۔ ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :