بین الصوبائی سوئمنگ اور والی بال چیمپئن شپ اگست کے آخر میں منعقد ہوں گی

منگل 21 جولائی 2015 20:13

بین الصوبائی سوئمنگ اور والی بال چیمپئن شپ اگست کے آخر میں منعقد ہوں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جولائی۔2015ء) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام بین الصوبائی سوئمنگ اور والی بال چیمپیئن شپ اگست کے آخر میں منعقد ہوں گی، چیمپیئن شپ میں مردوخواتین کے الگ الگ مقابلے ہوں گے، سوئمنگ میں مردوں کی ٹیم انڈر17اور خواتین کی انڈر16 ٹیم شرکت کریں گی، اس سلسلہ میں سپورٹس بورڈ پنجاب نے تیاریاں شروع کردی ہیں، چیمپیئن شپ کیلئے تربیتی کیمپ اگست کے شروع میں لگائے جائیں گے جس کیلئے ٹرائل کے بعد کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا، تربیتی کیمپ میں ٹریننگ کے بعد ٹیم کا اعلان کیا جائے گا، ڈائریکٹر سپورٹس حفیظ بھٹی نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کی سوئمنگ اور والی بال کی ٹیمیں چیمپیئن شپ میں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

اس کیلئے کھلاڑیوں کو مطلع کردیا گیا ہے ٹرائلز کے بعد بہترین ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا