چور کی ویڈیو سیلفی سامنے آ گئی

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 21 جولائی 2015 21:28

چور کی ویڈیو سیلفی سامنے آ گئی

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21جولائی۔2015ء)لاس اینجلس کے علاقے وینس میں چور نے موبائل فون چرایا، ویڈیو سیلفی لی اور پولیس کی نظروں میں آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاس اینجلس کے علاقے وینس میں ایک چور گھر کے غیر مقفل دروازے سے داخل ہوا اور دیگر سامان کے ساتھ گھر کے مالک کا آئی فون بھی اٹھا لیا ۔ چور نے غلطی سے ویڈیو ایپلی کیشن کو فعال کر دیا۔

(جاری ہے)

چور نے کچھ دیر کے لیے لیونگ روم میں کھڑے ہو کر اپنی ریکارڈنگ کی۔ گھر میں ایک عورت اور 15 سال کی لڑکی بھی موجود تھی، جسے چور نے کچھ نہیں کہا۔فون کے مالک نے انٹرنیٹ کی مدد سے ریموٹلی موبائل فون کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کی، جہاں اسے چور کی ویڈیو سیلفی بھی مل گئی۔مالک نے یہ ویڈیو پولیس کو دے دیا، پولیس نے اس ویڈیو کو عوام میں جاری کر دیا تاکہ اسے کوئی پہچانتا ہو تو سامنے آ جائے۔ پولیس کو امید ہے کہ جلد ہی کوئی نہ کوئی اس ویڈیو کو دیکھ کر چور کے بارے میں لازمی اطلاع دے گا۔