پاکستان اور سری لنکا کے درمیان چوتھا ون ڈے بدھ کے روز کھیلا جائے گا

منگل 21 جولائی 2015 21:51

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان چوتھا ون ڈے بدھ کے روز کھیلا جائے گا

کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21جولائی ۔2015ء ) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ بدھ کے دن کھیلا جائے گا ۔ پریماداسا کرکٹ سٹیڈیم کولمبو میں کھیلا جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا ، قومی ٹیم کو سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے اور اسے سیریز اپنے نام کرنے کیلئے صرف ایک فتح درکارہے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز ہونے والے میچ میں ٹیم میں کوئی تبدیلی کا امکان نہیں اوراظہرعلی کی قیادت میں تیسرے ون ڈے کی ٹیم ہی ممکنہ طور پر میدان میں اترے گی ۔ دوسری جانب چوتھے ون ڈے کے لئے میزبان ٹیم میں ایک سے 2 تبدیلیاں کئے جانے کا امکان ہے اور کپتان انجیلیو میتھیوز نے سلیکٹرز کو ٹیم میں پرینجانا کو شامل کرنے کا مشورہ دیا ہے جنہیں شامل کئے جانے کی صورت میں ملندا سریوردانا کو ڈراپ کیا جاسکتا ہے ۔ سری لنکا کے سکواڈ میں کشال سلوا، تلکرانے دلشان، لھیرو تھرمانے، اوپل تھرنگا، دنیش چندیمل، پریینجان، سچتھ پتھیرانا، لیستھ ملنگا، نوان پردیب اور تھسارا پریرا اور سرنگا لکمل میں سے کسی ایک کو شامل کیا جاسکتا ہے ۔