سکھر کی حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے ،کرپٹ افسران اور کرپٹ ٹھیکیداروں کے خلاف اگلے ہفتے مقدمات درج کراؤں گا ، فہرستیں تیار کی جارہی ہیں ،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 21 جولائی 2015 23:42

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جولائی۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ سکھر کے دورے کے بعد دل خون کے آنسو رو رہا ہے، کرپٹ افسران اور کرپٹ ٹھیکیداروں کے خلاف خود مقدمات درج کراؤں گا ، فہرستیں تیار کی جارہی ہیں ، اگلے ہفتے مقدمات درج کراؤں گا ۔ وہ منگل کو یہاں سکھر کے دو روزہ دورہ کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سکھر کے دورے کے بعد دل خون کے آنسو رو رہا ہے ، سڑکوں کی تعمیر اور دیگر ترقیاتی کاموں کیلئے وفاق اور صوبہ سندھ کی حکومت سے اربوں روپے لئے گئے تھے جس میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی گئی ، سڑکوں اور ترقیاتی کاموں میں انتہائی ناقص میٹریل استعمال کرکے ٹھیکیداروں اور افسران شاہی نے اربوں روپے کا غبن کیا ۔ یہ ساری صورتحال کا جائزہ انہوں نے سکھر کے 3 روزہ دورے میں لیا اور مزید کہا کہ کرپٹ لوگوں کی فہرستیں تیار کی جارہی ہیں اور اگلے ہفتے میں خود فریادی بن کر ان کے خلاف عدالت میں جاؤں گا ۔