پاکستان ہاکی فیڈریشن کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو ہوگا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 22 جولائی 2015 11:20

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو ہوگا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22جولائی۔2015ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کے روز ہاکی سٹیڈیم میں ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے ٹیم مینجمنٹ کے 3اراکین اور سلیکٹر کو جمعرات کے روز بیان قلم بند کر وانے کے لیے طلب کر لیا ہے جس کے بعد اولمپیئن دانش کلیم، ڈاکٹر اسد عباس اور ابو ذرکل جمعرات کے روز فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ شہناز شیخ اور مستعفی چیف سلیکٹر اصلاح الدین کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔