سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کی سزائے موت پر تاحکم ثانی عملدرآمد روک دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 22 جولائی 2015 11:28

سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کی سزائے موت پر تاحکم ثانی عملدرآمد روک دیا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 جولائی 2015ء ) : سپریم کورٹ میں توہین رسالت مقدمے میں سزا یافتہ آسیہ بی بی کی اپیل کی سماعت ہوئی. سماعت تین رکنی بنچ نے کی جس میں سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کی پھانسی کی سزا پر عملدر آمد تاحکم ثانی ملتوی کر دیا.

(جاری ہے)

آسیہ بی بی کو 2010ء میں توہین رسالت کے جرم میں سزا ئے موت سنائی گئی تھی. لاہور ہائی کورٹ نے آسیہ بی بی کی سزا کو بر قرار رکھا تھا جس کے بعد آسیہ بی بی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی. درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آسیہ بی بی کو ٹرائل کورٹ نے حقائق کے بر عکس سزا سنائی، اور جھوٹا الزام لگا کر مقدمہ درج کیا گیا لہٰذا سزا کو کالعدم قرار دیا جائے.