Live Updates

عمران خان مٹھائی کھانے سے زہرخورانی کا شکار

بدھ 22 جولائی 2015 11:48

عمران خان مٹھائی کھانے سے زہرخورانی کا شکار

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو زہرخورانی کے سبب طبیعت بگڑنے پر اسپتال جانا پڑ گیا۔ طبی معائنہ کے بعد کپتان واپس گھر پہنچ گئے۔ عید کے موقع پر پی ٹی آئی کے مختلف رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے بنی گالہ مٹھائی بھجوائی گئی جسے کھانے سے عمران خان کو زہرخوارنی ہو گئی۔

(جاری ہے)

طبیعت زیادہ خراب ہونے پر بلیو ایریا کے نجی ہسپتال لے جایا گیا جہاں طبی معائنے کے بعد انہیں دوا تجویز کی گئی اور وہ واپس بنی گالہ پہنچ گئے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان کی طبیعت اب بہتر ہے۔ عمران خان آج معمول کے مطابق پشاور میں آرمی پبلک سکول کے شہدا کی دعائیہ تقریب میں شریک ہوں گے اور دوپہر تین بجے پریس کانفرنس کے بعد وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے ہمراہ چترال روانہ ہوں گے جہاں سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے اور امدادی سامان تقسیم کریں گے۔ ریہام خان اور جہانگیر ترین بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :