سلمان خان کو ڈائریکٹ کرنا چاہتا ہوں ، ریمو ڈی سوزا

بدھ 22 جولائی 2015 11:58

سلمان خان کو ڈائریکٹ کرنا چاہتا ہوں ، ریمو ڈی سوزا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء) بالی وڈ فلم میکر ریمو ڈی سوزا نے کہا ہے کہ سلمان خان کا بہت بڑا مداح ہوں اور ایک دن اسے ڈائریکٹ کرنا چاہتا ہوں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ سلمان ضرور ای ک دن مجھے تاریخ دیں گے اور وہ یہ ضرور سوچیں گے کہ میں انہیں ڈائریکٹ کر سکتا ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے سلمان کے لئے دس سکرپٹس بھی لے رکھے ہیں انہوں نے کہا کہ پہلے لوگ میری ہدایتکاری کو سنجیدہ نہیں لیتے تھے اور انہیں اس حوالے سے قائل کرنے کے لئے مجھے کافی محنت کرنا پڑتی تاہم اب ایسا نہیں ہے انہوں نے کہا کہ میں شکر کرتا ہوں کہ میری ہدایتکاری میں بننے والی میری پہلی فلم ڈانس فلم نہیں تھی کیونکہ ایسی صورت میں میرا ہمیشہ یہی امیج رہتا کہ میں صرف اچھا کوریو گرافر ہوں ۔