پی ٹی سی ایل : 2015 کی پہلی ششماہی کے لئے دس فیصد منافع کا اعلان

بدھ 22 جولائی 2015 12:03

پی ٹی سی ایل : 2015 کی پہلی ششماہی کے لئے دس فیصد منافع کا اعلان

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل )نے سال 2015 کی پہلی ششماہی کے لئے مستحکم مالی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔30 جون 2015 کو اختتام پذیر ہونے والی مدت میں پی ٹی سی ایل کے مطابق محصولات 39.4ارب روپے رہے جبکہ مجموعی منافع 12.9ارب روپے اور خالص منافع 6.1ار ب روپے بالترتیب رہا ۔

(جاری ہے)

مستحکم کارکردگی کی بنیاد پربورڈ آف ڈائرکٹرز نے 10 فیصد منافع منقسمہ کا اعلان کیا۔

پی ٹی سی ایل گروپ کے محصولات61.0 ارب روپے رہے۔جبکہ گروپ کا مجموعی اور خالص منافع بالترتیب 17.4 ارب روپے اور 3.2 ارب روپے رہا۔ کمپنی کی جدت طراز سروسز اور ہا ئی سپیڈ براڈ بینڈ پر فوکس کی بنیاد پر مضبوط مارکیٹ پوزیشن کی بدولت پی ٹی سی ایل کی مالیاتی پوزیشن مستحکم رہی ۔