پی آئی اے کو پروازوں میں تاخیر مہنگی پڑ گئی، پیرس میں قومی ائرلائن پر 40 ہزار یورو جرمانہ عائد

بدھ 22 جولائی 2015 12:03

پی آئی اے کو پروازوں میں تاخیر مہنگی پڑ گئی، پیرس میں قومی ائرلائن پر ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کو پروازوں میں تاخیر مہنگی پڑ گئی، پیرس میں قومی ائرلائن پر 40 ہزار یورو جرمانہ عائد کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق باکمال لوگ لاجواب سروس ،قومی ایئرلائن کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا۔ذرائع کے مطابق 3 اور24 ستمبر 2014 کو لاہور سے میلان پیرس جانے والی قومی ائیر لائن کی پروازیں پی کے733 اور 734 پر 40 ہزار یورو جرمانہ عائد کیاگیا۔

(جاری ہے)

پیرس ائرپورٹ پر رات کے اوقات میں نصف شب 12 بجے سے صبح 6 بجے تک پروازوں پر پابندی ہوتی ہے۔مگر پی آئی اے اکثروبیشتر اس پابندی کی خلاف ورزی کرتی ہے، پیرس ائرپورٹ حکام نے ان دوپروازوں کے بارے میں مسافروں کی شکایات اور ایئرپورٹ اوقات کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا۔واضح رہے کہ پی آئی اے کو نا اہلی کے باعث سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں بھی جرمانے کا سامنا رہتا ہے۔جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں انضباطی کارروائی اور پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی بھی لگ سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :