ہالی ووڈ کا بالی ووڈ سے کوئی مقابلہ نہیں‘عرفان خان

بدھ 22 جولائی 2015 12:31

ہالی ووڈ کا بالی ووڈ سے کوئی مقابلہ نہیں‘عرفان خان

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء)بولی وڈ اداکار عرفان خان کا کہنا ہے کہ ہالی ووڈ کی فلموں نے بولی وڈ کی فلموں پر سبقت حاصل کی ہے اور ہولی وڈ بولی وڈ کے بزنس کو متاثر کرسکتا ہے۔انڈین ایکسپریس کے مطابق عرفان خان کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ ہالی ووڈ کا بالی ووڈ سے کوئی مقابلہ نہیں، ہندوستانی پاکس آفس پر بھی ہولی وڈ کی فلمیں زیادہ کامیاب رہی ہیں۔

(جاری ہے)

عرفان خان کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں ہولی وڈ کی ”فیوریس 7“،”جراسک ورلڈ“ اور”ایوینجرز“ جیسی فلمیں بولی وڈ کی فلموں سے زیادہ کامیاب ہوئیں۔عرفان کا ہولی وڈ کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ دونوں انڈسٹریز میں کام کر رہے ہیں اور وہ اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ دونوں فلمی صنعتوں میں کس طرح کی فلمیں بنائی اور دیکھی جاتی ہیں۔عرفان خان نے بولی وڈ سمیت ہولی وڈ کی متعدد فلموں میں اداکاری کی ہے جن میں ”سلم ڈاگ ملینیئر“، ”لائف آف پائے“،”دی امیزنگ اسپائڈر مین “اور” جراسک ورلڈ“ شامل ہیں۔