ماضی کی مقبول اداکارہ انجمن پرسوں60 برس کی ہو جائیں گی

بدھ 22 جولائی 2015 13:02

ماضی کی مقبول اداکارہ انجمن پرسوں60 برس کی ہو جائیں گی

لاہورر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء )پاکستان فلم انڈسٹری کی ماضی کی مقبول اداکارہ انجمن ( جمعہ )کو 60 برس کی ہو جائیں گی ۔سوشل میڈیا کے مطابق انجمن 1955 ء میں ملتان میں پیدا ہوئیں اور بعد ازاں لاہور آ گئیں ۔ انہوں نے 1970 ء میں فلم ”خوبصورت“ سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا ۔

(جاری ہے)

اداکارہ انجمن نے 1995 ء میں فلم ”چوہدرانی“ میں مرکزی کردار ادا کیا جس میں ان کی اداکاری کو بے حد مقبولیت حاصل ہوئی ۔

انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر میں بے شمار فلموں میں کام کیا جس میں سلطان راہی (مرحوم )کے ساتھ 129فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنا انکا منفرد ریکارڈ ہے جسے شاید انڈسٹری میں نہ توڑا جا سکے ۔ اس کے علاوہ انجمن نے علی اعجاز کے ساتھ بھی مزاحیہ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ انجمن ( جمعہ ) 24جولائی کو اپنی 60ویں سالگرہ منائیں گی ۔