اداکاری میرا میدان ہے ، میوزک سے دلچسپی ضرور ہے مگر اب میوزک پہلے کی طرح نہیں ‘ ماریہ واسطی

بدھ 22 جولائی 2015 13:06

اداکاری میرا میدان ہے ، میوزک سے دلچسپی ضرور ہے مگر اب میوزک پہلے کی ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء) اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ اداکاری میرا میدان ہے ، میوزک سے دلچسپی ضرور ہے مگر اب میوزک پہلے کی طرح نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہر نسل کا کام ہوتا ہے کہ وہ ایسا کام کرے جو آنے والی نسلوں کے لئے مثال ہو ، ہمارے سینئر گلوکاروں نے اپنے فن کے ذریعے جو مثالیں قائم کی تھیں بدقسمتی سے نوجوان نسل اس طرح کا کام نہیں کر رہی ۔ انہوں نے کہا کہ نور جہاں ، نصرت فتح علی خاں ، مہدی حسن اور شوکت علی نے جس طرح کا کام کیا ہماری نوجوان نسل ان کے کیے ہوئے کام پر عمل پیرا نہیں ہو سکی اور ایک نیا میوزک جو مشرق اور مغرب کا امتزاج ہے اس پر چل پڑی ہے ۔

متعلقہ عنوان :