پاک فوج کی سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں زور و شور سے جاری

بدھ 22 جولائی 2015 13:18

پاک فوج کی سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں زور و شور سے جاری

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء) پاک فوج کی سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چترال میں ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر مسلسل پرواز کررہے ہیں ‘کوراگ سے ساٹھ افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو آئی ایس پی آر کیک رپورٹ کے مطابق چترال میں سیلابی صورتحال میں پھنسے ہوئے ساٹھ افراد کو ریسکیو آپریشن کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا اور چترال کے سیلابی علاقوں میں ایم آئی 17ہیلی کاپٹرون کی لوگوں کو مدد کیلئے مسلسل پرواز جاری ہیں چترال کے علاقے کوراگ اور بنی سے بدھ کو ساٹھ افراد کو ریسکیو آپریشن کے ذریعے بچایا گیا ریسکیو کئے گئے افراد میں سیاح‘ بزرگ‘ بیمار لوگ اور بچے بھی شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :