وزیراعظم نواز شریف کی ایک بار پھر مینگو ڈپلومیسی …مودی‘ پرناب مکھرجی اور سونیا گاندھی کو آموں کا تحفہ بھیجوا دئیے

بدھ 22 جولائی 2015 13:22

وزیراعظم نواز شریف کی ایک بار پھر مینگو ڈپلومیسی …مودی‘ پرناب مکھرجی ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے ماضی کی طرح ایک بار پھر مینگو ڈپلومیسی پر عمل کرتے ہوئے بھارتی ہم منصب کو آموں کا تحفہ بھیج دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی، صدر پرناب مکھرجی اور کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی کو کو آموں کا تحفہ بھیجا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف نے ایسے وقت میں مینگو ڈپلومیسی سے کام لیا ہے جب کنٹرول لائن پر حالات کشیدہ ہیں اور ایسے میں وزیر اعظم نواز شریف کے اس خیر سگالی کے جذبہ کے تحت اپنائی گئی”مینگو ڈپلومیسی“ سرحدوں پر کشیدگی کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے ۔

واضح رہے کہ اوفا میں نواز مودی ملاقات کی ملاقات کے بعدآئندہ ماہ نئی دہلی میں وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی سرتاج عزیز اور بھارتی قومی سلامتی کے مشیر کے درمیان ملاقات متوقع ہے اس حوالے سے تاریخیں طے کرنے کیلئے دونون ممالک کے دفتر خارجہ آپس میں رابطے میں ہیں جبکہ ستمبر میں نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات کے امکانات ظاہر کئے ہیں

متعلقہ عنوان :