ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کا 16واں مرحلہ سپین کے روبین پلازا نے جیت لیا

بدھ 22 جولائی 2015 13:39

ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کا 16واں مرحلہ سپین کے روبین پلازا نے جیت لیا

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء) ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کا سولہواں مرحلہ اسپین کے روبین پلازا نے جیت لیا، برطانوی سائیکلسٹ کرس فروم کی مجموعی برتری برقرارہے۔

(جاری ہے)

بورگ ڈی پی گے سے گیب تک ریس کا سولہواں مرحلہ دوسوایک کلومیٹرپرمحیط تھا،، لیمپرے ٹیم کے اسپینش رائیڈرروبین پلازا نے تمام حریفوں کوپیچھے چھوڑتے ہوئے تیس سیکنڈزکے واضح مارجن سے فنشنگ لائن عبورکی،، پلازا کی کامیابی کا وقت چارگھنٹے تیس منٹ دس سیکنڈزرہا، سلواکیہ کے پیٹرسگان تیس سیکنڈز کے فرق سے دوسر ے اورکولمبیا کے پنتانوتیسرے نمبرپررہے۔

برطانیہ کے گیرینٹ تھومس سولہویں مرحلے کے دوران حادثے کا شکارہوئے،، برٹش سائیکلسٹ کرس فروم نے ریس کا اختتام مین بنچ میں کرتے ہوئے ریس لیڈرکی یلوجرسی برقراررکھی، کولمبیا کے نائروکوئنٹانا تین منٹ دس سیکنڈز کے فرق سے دوسر ے اورامریکہ کے تیجیوین گارڈیرین تیسرے نمبرپرہیں۔