پاکستان نے سری لنکا کیخلاف دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا

بدھ 22 جولائی 2015 14:10

پاکستان نے سری لنکا کیخلاف دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کیلئے سکواڈ کا ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22جولائی۔2015ء) پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے لیے سکواڈ کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکواڈ کی قیادت آل راؤنڈر شاہد آفریدی کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد عرفان، احمد شہزاد، مختار احمد،عمر اکمل،محمد حفیظ، شعیب ملک، عماد وسیم، انور علی، وہاب ریاض،زین الحق، نعمان انور،سرفراز احمد، یاسر شاہ اور سہیل تنویر بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق فاسٹ باؤلر وہاب ریاض 24جولائی کو فٹنس ٹیسٹ دیں گے جسے پاس کرنے کی صورت میں ہی انہیں ٹیم کے ساتھ سری لنکا بھیجا جائے گا ورنہ دوسری صورت میں ان کی جگہ نوجوان پیسر ضیاء الحق ٹیم کے ساتھ سری لنکا جائیں گے۔ قومی ٹیم سے 3 کھلاڑیوں بلاول بھٹی، حماد اعظم اور محمد سمیع کو سری لنکا کے خلاف ٹور کے لئے ڈراپ کردیا گیا ہے۔