ورلڈ ٹی 20 کوالیفائنگ راؤنڈ ، ہانگ کانگ نے افغانستان کو شکست دے کر 2016 کے ورلڈ ٹی20 کے لئے کوالیفائی کرلیا

بدھ 22 جولائی 2015 15:17

ورلڈ ٹی 20 کوالیفائنگ راؤنڈ ، ہانگ کانگ نے افغانستان کو شکست دے کر 2016 ..

ڈبلن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء) ہانگ کانگ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر مقابلے میں افغانستان کو شکست دے کر 2016 کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ڈبلن میں کھیلے گئے ورلڈٹی ٹوئنٹی کوالیفائر کیپہلے پلے آف میچ میں افغانستان نے نوروز منگل کے 53 رنز کی بدولت 161 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔

(جاری ہے)

جواب میں ہانک کانگ نے جیمی ایٹکنسن کے 47 اور مارک چیپ مین کے 40 رنز کی بدولت سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری گیند پر فتح اپنے نام کی۔

ہانک کانگ کو میچ کے آخری اوورز میں جیت کے لئے 16 رنز درکار تھے لیکن بابر حیات نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے ہانگ کانگ کو پانچ وکٹوں سے فتح دلادی۔س کامیابی کیساتھ ہانگ کانگ نے کوالیفائر کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرتے ہوئے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔