کم عمر افریقی فٹبالرز کو غیر قانونی طور پر ایشیا لا کر زبردستی معاہدے پر دستخط کروائے جانے کا انکشاف

بدھ 22 جولائی 2015 15:19

کم عمر افریقی فٹبالرز کو غیر قانونی طور پر ایشیا لا کر زبردستی معاہدے ..

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء) کم عمر افریقی فٹبالرز کو غیر قانونی طور پر ایشیا لا کر زبردستی معاہدے پر دستخط کروائے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فروری میں 23 کم عمر فٹبالرز کو مغربی افریقہ سے ایک غیر رجسٹرڈ فٹبال اکیڈمی میں درآمد کیا گیا جن میں سے ابھی بھی چھ فٹبالرز فٹبال کلب چمپاسک یونائیٹڈ میں موجود ہیں۔

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے قوانین کے مطابق 18 سال کے کم عمر کے فٹبالرز کی غیر ملکی کلب یا اکیڈمی میں ٹرانسفر کی اجازت نہیں ہے۔دوسری جانب لاوٴس کے جنوبی شہر پاکسے میں واقع کلب چمپاسک یونائیٹڈ نے فیفا قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہونے کی تردید کی ہے۔فیفا کے ایک ترجمان نے بتایا کہ فٹبال کی عالمی تنظیم نے کم عمر فٹبالرز کے مفادات کی حفاظت اور اس حوالے سے متعلق معلومات اکٹھی کرنے کے لیے متعدد رکن انجمنوں سے رابطہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

فٹبال کلب چمپاسک یونائیٹڈ نے فیفا کے قوانین کی صریحاً خلاف ورزی کرتے ہوئے رواں سیزن کے دوران 14 اور 15 سال کے کم عمر غیر ملکی فٹبالرز کو میدان میں اتارا۔’30 کھلاڑیوں کے ساتھ ایک کمرے میں سونا بہت برا تجربہ تھا کیونکہ 30 افراد کو ایک کمرے میں سلایا نہیں جا سکتا‘وہ تمام کھلاڑی جنھوں نے ’آئی ڈی ایس ای اے چمپاسک ایشیا افریقن فٹبال اکیڈمی‘ میں شمولیت اختیار کی ان کو اْس وقت کے چمپاسک یونائیٹڈ کے کپتان ایلکس کارمو نے دعوت دی تھی۔

کم عمر افریقی فٹبالرز کو غیر قانونی طور پر ایشیا لا کر زبردستی معاہدے ..