بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کے پاکستانی ڈپلیکیٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

بدھ 22 جولائی 2015 16:11

بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کے پاکستانی ڈپلیکیٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22جولائی۔2015ء) بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کے پاکستانی ڈپلیکیٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ، پاکستان میں بھارتی بلے باز ویرات کوہلی سے مشابہت رکھنے والوں کی کمی نہیں ہے اور بھارتی میڈیا پاکستانی بلے باز احمد شہزاد اور اداکار فواد خان کو کوہلی سے مشابہت ہونے کے حوالے سے بہت کوریج دیتا رہا ہے تاہم گزشتہ چند روز سے 26 سالہ بھارتی بلے باز سے حیرت انگیز طور پر مشابہت رکھنے والے پاکستانی شہری کی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے اور لوگ اس پر طرح طرح کے کمنٹ کر رہے ہیں .

بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کے پاکستانی ڈپلیکیٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم ..