سری لنکا کا چوتھے ون ڈے میں پاکستان کو جیت کے لیے 257 رنز کا ہدف

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 22 جولائی 2015 18:34

سری لنکا کا چوتھے ون ڈے میں پاکستان کو جیت کے لیے 257 رنز کا ہدف

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22جولائی۔2015ء) سری لنکا نے چوتھے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 257 رنز کا ہدف دیا ہے۔ کولمبو کے پری ما داسا اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 256 رنز بنائے، کوشال پریرا اور تلکا رتنے دلشان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن پریرا پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پر آؤٹ ہو گئے تاہم دلشان اور تھریمانے نے دوسری وکٹ کے لیے 109 رنز کی شراکت قائم کی جب کہ دلشان 50 اور تھریمانے 90 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر بھی رہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے 3، انور علی نے 2 جب کہ راحت علی، یاسر شاہ اور عماد وسیم نے ایک، ایک حاصل کی۔ واضح رہے 5 میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔