انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر لکھنے کے الزام میں ایم کیوایم کے رہنماء قمر منصور کو 90 روز کے ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دے دیا

بدھ 22 جولائی 2015 18:45

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر لکھنے کے الزام ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنماء اور سابق صوبائی وزیر قمر منصور کو 90 دن کے ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ قمر منصور جو کہ سابق وزیر کھیل رہ چکے ہیں کو رینجرز نے نائن زیرو ہیڈ کوارٹرز پر چھاپے کے دوران پارٹی کے رابطہ کمیٹی کے سربراہ کیف وراء سمیت گرفتار کیا۔

گزشتہ ہفتے کراچی میں نفرت انگیز تقاریر کے انتظامات کرنے پر ان کی گرفتاری عمل میں آئی۔ سفید شلوار قمیض میں ملبوس قمر منصور کو سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ ان کے وکیل نے درخواست پیش کی کہ ان کا موکل ہائی بلڈ پریشر کا مریض ہے اور ریڑھ کی ہڈی کی تکلیف میں مبتلا ہے اس لئے انہیں علاج کیلئے ہسپتال بھیجا جائے۔

(جاری ہے)

تاہم رینجرز کے وکیل نے اس درخواست کی مخالفت کرتیہوئے کہا کہ ملزم کو حراست میں تمام ضروری طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں۔

طرفین سے دلائل سننے کے بعد جج نے قمر منصور کا 90 روزہ ریمانڈ دے دیا۔ اور ایک ہفتے کے اندر ان کی میڈیکل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ قبل ازیں عدالت نے ایم کیو ایم کے تین کارکنوں یوسف میمن‘ ناصر چنگاری اور عبدالرحمن کی 90 روزہ ریمانڈ کی درخواست تسلیمکی جن کو ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں گزشتہ ہفتے حراست میں لیا گیا۔