توہین رسالت کی مجرمہ آسیہ بی بی کی سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا گیا

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 22 جولائی 2015 20:34

توہین رسالت کی مجرمہ آسیہ بی بی کی سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا گیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22جولائی۔2015ء) سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے توہین رسالت کی مجرم آسیہ بی بی کی سزائے موت پر عمل درآمد روک دیا ہے۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس میاں ثاقب نثار پر مشتمل تین رکنی فل بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

عدالت کے روبرو آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک نے موقف اختیار کیا کہ ننکانہ صاحب کی سیشن عدالت کے حکم پر دو ہزار نو میں توہین رسالت کے الزام میں آسیہ بی بی کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا جس کے بعد ٹرائل کورٹ نے آسیہ بی بی کو سزائے موت سنا دی حالانکہ آسیہ بی بی پر جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا ۔

واقعے سے اس کا کوئی تعلق نہیں ، فل بینچ نے آسیہ بی بی کی اپیل منظور کرتے ہوئے تاحکم ثانی سزائے موت پر عمل درآمد روک دیا اور آئندہ سماعت پر کیس کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :