لوگوں کو انصاف نہ ملا تو انتشار مزید بڑھے گا ،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے انصاف کا نظام قائم کرنا ہو گا، سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء نشان حیدر کے مستحق ہیں ،صوبائی حکومت اے پی ایس کے شہداء کے والدین کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم کرے گی، کے پی کے میں تبدیلی آگئی ، احتساب کمیشن کا ادارہ مکمل خود مختار ہے،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اے پی ایس میں دعائیہ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو
بدھ 22 جولائی 2015 21:09
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں لوگوں کو انصاف نہ ملا تو انتشار مزید بڑھے گا دہشت گردی کے خاتمے کے لیے انصاف کا نظام قائم کرنا ہو گا چترال جا رہاہوں سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء نشان حیدر کے مستحق ہیں، صوبائی حکومت اے پی ایس کے شہداء کے والدین کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم کرے گی، جس ملک میں جمہوریت نہ ہو وہاں رد عمل بھی شدید آتا ہے خیبر پختونخوا میں تبدیلی آگئی ہے احتساب کمیشن کا ادارہ مکمل خود مختار ہے ۔
وہ بدھ کو آرمی پبلک سکول میں دعائیہ تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ، عمران خان نے کہا کہ دنیا اب بدل گئی ہے جس ملک میں جمہوریت نہ ہو وہاں ردعمل بھی شدید آتا ہے ہمیں انصاف کا نظام تبدیل اور لوگوں کو حقوق دینا ہونگے اگر عوام کو انصاف نہ دیا تو ملک میں مزید انتشار بڑھے گا، انہوں نے کہا کہ اے پی ایس کے شہداء کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا ،شہید بچے نشان حیدرکے مستحق ہیں جس کے لیے وفاقی حکومت سے بات کرونگا ،انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں نئیسرکاری یونیورسٹی قائم کی جارہی ہے جوکہ اے پی ایس کے شہداء کے نام سے منسوب ہو گی، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت شہداء کے والدین کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم کرے گی سانحہ اے پی ایس ہر سال ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی جوکہ سرکاری سطح پر شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہو گی انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے انصاف کا نظام قائم کرنا ہو گا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.