چیئر مین پی سی بی شہریار خان کی قومی ٹیم کو سیریز میں کامیابی پر مبارکباد

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 22 جولائی 2015 22:20

چیئر مین پی سی بی شہریار خان کی قومی ٹیم کو سیریز میں کامیابی پر مبارکباد

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22جولائی ۔2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے چیئر مین شہریار خان نے قومی ٹیم کو سری لنکا کیخلاف سیریز میں کامیابی پر مبارک باد دی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک پیغام میں شہریار خان کا کہنا تھاکہ سیریز میں کامیابی قومی ٹیم کی جانب سے عید الفطر پر قوم کو تحفہ ہے ، یہ کامیابی پوری ٹیم کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے ۔ دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف اور صدر ممنون حسین نے بھی قومی ٹیم کو سیریز میں کامیابی کی مبارک باد دی ہے ۔