پاکستانی سٹار اوپنر احمد شہزاد نروس نائنٹیز کا شکار‘5 رنز کے فرق سے ایک روزہ کیرئیر کی 7 ویں سنچری بنانے سے محروم رہ گئے

بدھ 22 جولائی 2015 22:57

پاکستانی سٹار اوپنر احمد شہزاد نروس نائنٹیز کا شکار‘5 رنز کے فرق سے ..

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جولائی۔2015ء)پاکستانی سٹار اوپنر احمد شہزاد نروس نائنٹیز کا شکار‘5 رنز کے فرق سے ایک روزہ کیرئیر کی 7 ویں سنچری بنانے سے محروم رہ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے چوتھے ایک روزہ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے مقررہ 50 ا وورز میں 257 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں پاکستانی اوپنر آتے ہی بھوکے شیروں کی طرح حریف باؤلرز پر پل پڑے‘ میچ کے دوران ایک موقع پر آسانی سے اوپنر احمد شہزاد اپنی سنچری مکمل کر سکتے تھے لیکن وہ جلد بازی میں سرنگا لکمل کی گیند پر کوشل پریرا کے ہاتھوں 95 رنز پر کیچ آؤٹ ہو گئے اور یوں وہ محض 5 رنز کی دوری سے اپنے ایک روزہ میچوں کے کیریئر کی 7 ویں سنچری بنانے سے محروم رہ گئے۔