ایان علی کی لی گئی سیلفی پر حمزہ علی عباسی بھڑک پڑے

جمعرات 23 جولائی 2015 11:33

ایان علی کی لی گئی سیلفی پر حمزہ علی عباسی بھڑک پڑے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء) رہائی کی بعد سپر ماڈل ایان علی کی لی گئی سیلفی پر پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے کڑی تنقید کردی۔منی لانڈرنگ کیس میں ملوث اور 120 دن جیل میں رہنے کے بعد رہائی پانے والی سپر ماڈل ایان علی کی چار ماہ بعد گزشتہ روز پہلی سیلفی منطر عام پر آئی۔ایان علی علی نے اپنی رہائی پانے کے بعد سوشل میڈیا پر اپنی پہلی سیلفی ٹی وی میزبان وقار زکاء کے ساتھ پوسٹ کی جس میں دونوں ایک جیسا انداز میں تصویر بناتے ہوئے نظر آئے۔

(جاری ہے)

ایان علی کی سیلفی منظر عام پر پاکستان اداکار اور سیاسی معملات میں سرگرم رہنے والے حمزہ علی عباسی سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر 2 تصویروں کے ساتھ تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں تصویر پاکستان کے عدالتی نظام کا طاقتور افراد کے خلاف کاروائی میں ناکامی کا ثبوت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف ایان علی ہے اور دوسری طرف اسے گرفتار کرنے والا پولیس انسپکٹر چوہدری اعجاز ہے ، ایان علی کو چار ماہ بعد رہائی مل گئی لیکن اس بہادر پولیس افسر کو لوگ بھول گئے ہیں،اللہ تعالیٰ شہید پولیس افسر کے اہلخانہ کو صبر عطا فرمائیں۔آخر میں حمزہ علی عباسی نے مزید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انصاف ہار گیا اور نا انصافی جیت گئی۔

متعلقہ عنوان :