آل راؤنڈر شعیب ملک نے ایک منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا

جمعرات 23 جولائی 2015 11:37

آل راؤنڈر شعیب ملک نے ایک منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا

کولمبو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23جولائی۔2015ء) قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے ایک منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں 33سالہ شعیب ملک نے 4چھکوں کی مد د سے 29رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر قومی ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔

(جاری ہے)

ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں یہ چوتھا موقع تھا جب کسی بلے باز نے 30رنز سے کم کی انفرادی اننگز کے دوران 4چھکے لگائے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی شعیب ملک ایسی کئی اننگز کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے چوکوں کی بجائے چھکوں کی بارش کی۔