انکوائری کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم کو مل گئی

جمعرات 23 جولائی 2015 11:43

انکوائری کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم کو مل گئی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی2015ء) عام انتخابات 2013ءمیں تحریک انصاف کی جانب سے لگائے جانے والے مبینہ دھاندلی کے الزامات پر قائم انکوائری کمیشن کی سفارشات پرمبنی رپورٹ وزیراعظم کو مل گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پرویز رشید اور قانونی ماہرین نے نواز شریف سے ملاقات کی ہے اور رپورٹ پر مشاورت کرتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل پر غوروخوض کیا۔ قانونی ماہرین نے اس موقع پر رپورٹ کے مندرجات پر بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق قانونی ماہرین نے وزیراعظم کو مشورہ دیا ہے کہ رپورٹ کو منظرعام پر لایا جائے۔

متعلقہ عنوان :