جنوبی افریقہ ، بنگلہ دیش کے مابین جاری پہلے ٹیسٹ کے دوران نازیبا زبان کے استعمال پر تماشائی گرفتار

جمعرات 23 جولائی 2015 11:54

جنوبی افریقہ ، بنگلہ دیش کے مابین جاری پہلے ٹیسٹ کے دوران نازیبا زبان ..

چٹاگانگ ٹیسٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء)بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ میں بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے دوران پولیس نے ایک تماشائی کو جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں پر تعصب آمیز جملے کسنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

مبینہ طور پر نازیبا زبان استعمال کرنے کا واقعہ ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھانے کی وقفے سے کچھ دیر قبل پہلے پیش آیابنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ تماشائیوں کے ایک گروہ نے فیلڈنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقی کھلاڑیوں کے لیے نازیبا زبان استعمال کی۔

جس کی شکایت کھلاڑیوں نے میچ ریفری کرس براڈ سے کی گئی۔بی سی بی کے سکیورٹی کنسلٹنٹ امام حسین نے بتایا کہ میچ ریفری نے ہمیں بتایا کہ بڑی سکرین کے نیچے کچھ تماشائیوں نے جنوبی افریقی کھلاڑیوں پر نازیبا زبان میں جملے کسے ہیں ان کے مطابق تماشائیوں کی جانب سے استعمال کی گئی زبان کرکٹ کے کھیل میں سختی سے ممنوع ہے صورتحال کے بعد پولیس نے ایک تماشائی کو گرفتار کر لیا جبکہ باقی گروہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔