قومی بیس بال ٹیم کا تربیتی کیمپ کل سے شروع ہوگا

جمعرات 23 جولائی 2015 11:54

قومی بیس بال ٹیم کا تربیتی کیمپ کل سے شروع ہوگا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء) پاکستان بیس بال فیڈریشن کے زیر اہتمام ایشین چیمپئن شپ اور عالمی کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی بیس بال ٹیم کا تربیتی کیمپ کا دوسرا مرحلہ کل جمعہ سے لاہور میں شروع ہوگا۔ ایشین بیس بال چیمپئن شپ رواں سال 16 سے 20 ستمبر تک تائیوان میں منعقد ہوگی جس میں6 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان، جاپان، کوریا، تائیوان، چین اور فلپائن شامل ہیں چیمپئن شپ کی ٹاپ چار ٹیمیں عالمی بیس بال کپ کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

(جاری ہے)

تربیتی کیمپ میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، ہائیرایجوکیشن کمیشن، پاکستان پولیس، خیبرپختونخوا ، پنجاب اور اسلام آباد کے کھلاڑی شامل ہیں۔ پاکستان آرمی کے عبیداللہ، احسان ، ہدایت اللہ، آصف، ارسلان اور نیازی، ہائرایجوکیشن کمیشن کے عادل سردار، رؤف الرحمن، فضل خان، محسن جمیل، برہان جوہر، ابوبکر،جواد، علی اسماعیل اور صدام حسین، پنجاب کے فیضان، مرسلین، پولیس، عرفان، طارق ندیم، پاکستان واپڈا سے عدنان بٹ، ابوبکرصدیق، سمیرزوار، عمیر امداد، عثمان، وقاص اسماعیل شرکت کریں گے