آئی بی ایس ایف ورلڈ سکس ریڈ اینڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ اگست میں کھیلی جائے گی

جمعرات 23 جولائی 2015 11:56

آئی بی ایس ایف ورلڈ سکس ریڈ اینڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ اگست میں کھیلی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء)پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) کے زیر اہتمام ورلڈ سکس ریڈ اینڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ رواں برس اگست میں کراچی میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پی بی ایس اے کے ترجمان نے بتایا کہ چیمپئن شپ 6 سے 15 اگست تک کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی اور ایونٹ میں شریک مردوخواتین کیوئسٹس کے درمیان مینز، ویمنز اور ماسٹر کیٹگریز کے مقابلے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی بی ایس ایف ممبر ممالک کو میگا چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے دعوت دی جائے گی۔