Live Updates

اسلام آباد : پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کا جوڈیشل رپورٹ کی فراہمی کے لیے سپریم کورٹ رجسٹرار کو فون

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 23 جولائی 2015 11:58

اسلام آباد : پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کا جوڈیشل رپورٹ کی ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 جولائی 2015 ء) : پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ کے رجسٹرار سے فون پر رابطہ کیا.

(جاری ہے)

جہانگیر ترین نے رجسٹرار سے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ مانگ لی جس پر رجسٹرار کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کے حصول کے لیے تحریری طور پر درخواست دی جائے، درخواست موصول ہونے پر رپورٹ دی جا سکتی ہے. تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے جوڈیشل کمشین کی رپورٹ کے حصول کے لیے ایک گھنٹے میں سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی جائے گی.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات