میری نئی فلم کاروکاری کے موضوع پر ہے، ‘جنوبی پنجاب میں غیر ت کے نام پرہونیوالی قتل گری کی عکاسی کی گئی ہے

ہدایت کار سید نورکی میاں چنوں میں میڈیا سے گفتگو

جمعرات 23 جولائی 2015 12:19

میری نئی فلم کاروکاری کے موضوع پر ہے، ‘جنوبی پنجاب میں غیر ت کے نام ..

میاں چنوں( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء)میری نئی ریلیز ہونے والی فلم کاروکاری کے موضوع پر ہے، جس میں جنوبی پنجاب میں غیر ت کے نام پرہونیوالی قتل گری کی عکاسی کی گئی ہے،ہدایت کار سید نورکی میاں چنوں میں میڈیا سے گفتگو،تفصیلات کے مطابق معروف ہدایت کار اور پروڈیوسر سید نور نے میاں چنوں میں اپنے قریبی دوست میاں لطیف الرحمان سہو کی رہائش گاہ پر میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں فلم کلچر زوال پذیرنہیں،پاکستان فلم انڈسٹری کے مستقبل روشن ہوگا،آج کالج اور یونیورسٹی میں فلم کے لیکچر دیئے جارہے ہیں،تعلیم یافتہ نوجوان عملی زندگی میں آکر فلم کے کلچر کو مزید فروغ دیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ فلم کے میعارکادارومدارصرف فلم بنانے والے پرنہیں بلکہ دیکھنے والوں پر بھی ہے،انڈیا کی فلموں کو پاکستانی کیبل پر دکھایا جانا انتہائی نامناسب ہے،کیبل آپریٹرز پر بھی اس پر غور کرناچاہیے،کہ و ہ پاکستانی عوام کو کیا دکھارہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی نئی فلم جو کہ کاروکاری کے موضو ع پرہے،جلد ریلیز کررہاہوں،جو کہ جنوبی پنجاب میں غیر ت کے نام پر بے جا قتل گری کی عکاسی کرتی ہے،اُن کا کہنا تھا کہ گنڈاسہ کلچرفلم بنانے والوں نہیں دیا ،بلکہ وہ احمد ندیم قاسمی کی تخلیق ہے،میری سمجھ سے بالاتر ہے اُسکو اتنی پذیرائی کیوں دی گئی ، اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ پنجاب کے رہنما چوہدری محمد ارشد جالندھری و دیگر موجود تھے۔