سری لنکا اور پاکستان کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 26 جولائی کو کھیلا جائے گا

جمعرات 23 جولائی 2015 12:45

سری لنکا اور پاکستان کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 26 جولائی ..

ہمبنٹوٹا ۔ 23 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء) پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ 26 جولائی کو مہندا راجاپاکشے سٹیڈیم، ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔ میچ مصنوعی روشنیوں میں ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔ پاکستان کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے، دمبولا میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں گرین شرٹس نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

اگلے میچ میں سری لنکن ٹیم نے شاندار کم بیک کیا اور دو وکٹوں سے فتح حاصل کر کے سیریز برابر کر دی تاہم کولمبو کے مقام پر کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں پاکستانی ٹیم نے آئی لینڈرز کو 135 رنز کے واضح مارجن سے ہرا کر ایک بار پھر برتری حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

چوتھے میچ میں پاکستان کی ٹیم نے آئی لینڈرز کو بلی بناکر نہ صرف میچ جیتا بلکہ پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز بھی 3-1 سے اپنے نام کرلی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور سیریز کے پانچویں اور آخری ون ڈے میچ کھیلنے کے لیے بے تاب ہے، انہوں نے کہا کہ وہ آئی لینڈرز کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر بہت خوش ہیں، انہوں نے کہا کہ سیریز میں کامیابی ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے اور آئندہ مزید کامیابیاں حاصل کرنے کی کوششں کرینگے۔ دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز کے بعد دو ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلی جائیگی۔ اس سلسلے میں پہلا ٹی 20 میچ 30 جولائی جبکہ دوسرا اور آخری میچ یکم اگست کو کھیلا جائے گا۔ دونوں میچز آر پریما داسا سٹیڈیم، کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :