بین الصوبائی سوئمنگ اور والی بال چیمپئن شپ میں پنجاب سپورٹس بورڈ کی ٹیمیں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی ،محمد حفیظ

جمعرات 23 جولائی 2015 12:52

بین الصوبائی سوئمنگ اور والی بال چیمپئن شپ میں پنجاب سپورٹس بورڈ کی ..

لاہور ۔23 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء) ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ پنجاب محمد حفیظ نے کہاہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام بین الصوبائی سوئمنگ اور والی بال چیمپیئن شپ میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی والی بال اور سوئمنگ کی ٹیمیں شرکت کریں گی اور بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چیمپئن شپ اگست کے آخر میں منعقد ہو گی، چیمپیئن شپ میں مرد و خواتین کھلاڑیوں کے الگ الگ مقابلے ہوں گے، سوئمنگ میں مردوں کی ٹیم انڈر17اور خواتین کی انڈر16 ٹیم شرکت کریں گی، اس سلسلہ میں سپورٹس بورڈ پنجاب نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

ٹرائلز کے بعد بہترین ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا۔ چیمپیئن شپ کیلئے تربیتی کیمپ اگست کے شروع میں لگائے جائیں گے ، تربیتی کیمپ میں ٹریننگ کے بعد ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔