رواں سال اب تک 14 ٹیموں کے مابین 100 ون ڈے میچ کھیلے گئے

جمعرات 23 جولائی 2015 13:17

رواں سال اب تک 14 ٹیموں کے مابین 100 ون ڈے میچ کھیلے گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء)رواں سال2015ء کے دوران یکم جنوری سے اب تک14ٹیموں کے مابین100ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے گئے جن میں سے95میچ فیصلہ کن اور5میچ غیرفیصلہ کن رہے۔افعانستان نے10میچ کھیلے،3میچ جیتے اور7میچ ہارے افعانستان کی کامیابی کاتناسب30فیصدہے۔آسٹریلیانے13میچ کھیلے،11میچ جیتے،ایک میچ ہارااورایک میچ غئرفیصلہ کن رہا آسٹریلیاکی کامیابی کاتناسب91.66فیصدہے۔

بنگلہ دیش نے15میچ کھیلے10میچ جیتے اور5میچ ہارے بنگلہ دیش کی کامیابی کاتناسب66.66فیصدہے۔انگلینڈنے17میچ کھیلے،7میچ جیتے،9میچ ہارے اورایک میچ غیرفیصلہ کن رہاانگلینڈکی کامیابی کا تناسب 43.75فیصدہے۔بھارت نے18میچ کھیلے،11میچ جیتے،6میچ ہارے اورایک میچ غیرفیصلہ کن رہا بھارت کی کامیابی کا تناسب 64.70 فیصد ہے۔

(جاری ہے)

آئر لینڈ نے 11 میچ کھیلے،5میچ جیتے،4میچ ہارے اور2میچ غیرفیصلہ کن رہے آئرلینڈکی کامیابی کا تناسب 55.55 فیصد ہے۔

نیوزی لینڈنے23میچ کھیلے،16میچ جیتے، 6میچ ہارے اورایک میچ غیرفیصلہ کن رہانیوزی لینڈکی کامیابی کا تناسب 72.72 فیصدہے ۔پاکستان نے19میچ کھیلے،9میچ جیتے،9میچ ہارے اورایک میچ غیرفیصلہ کن رہا پاکستان کی کامیابی کاتناسب50فیصدہے۔سکاٹ لینڈنے10میچ کھیلے،ایک میچ جیتا،8میچ ہارے اورایک میچ غیرفیصلہ کن رہاسکاٹ لینڈکی کامیابی کا تناسب 11.11فیصدہے۔

جنوبی افریقہ نے16میچ کھیلے،10میچ جیتے اور6میچ ہارے جنوبی افریقہ کی کامیابی کاتناسب62.50فیصدہے۔سری لنکانے18میچ کھیلے، 7 میچ جیتے،10میچ ہارے اورایک میچ غیرفیصلہ کن رہا سری لنکاکی کامیابی کاتناسب41.17فیصدہے۔یواے ای نے6میچ کھیلے اورتمام میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرناپڑا یواے ای کی کامیابی کاتناسب صفرفیصدہے۔ویسٹ انڈیزنے12میچ کھیلے،4میچ جیتے اور8میچ ہارے ویسٹ انڈیزکی کامیابی کا تناسب 33.33 فیصد ہے۔ زمباوے نے12میچ کھیلے،ایک میچ جیتا،10میچ ہارے اورایک میچ غیرفیصلہ کن رہا زمباوے کی کامیابی کاتناسب9.09فیصدہے۔