ٹور ڈی فرانس سائیکل کا چودھواں مرحلہ سٹیفن کمنگ نے جیت لیا

جمعرات 23 جولائی 2015 14:21

ٹور ڈی فرانس سائیکل کا چودھواں مرحلہ سٹیفن کمنگ نے جیت لیا

فرانس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء) ٹور ڈی سائیکل ریس کا چودھواں مرحلہ برطانیہ کے سٹیفن کمنگز نے اپنے نام کر لیا جبکہ ایونٹ میں برطانیہ کے کرس فروم کی برتری برقرار ہے۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری ٹور ڈی سائیکل ریس کے چودھویں مرحلے میں دنیا بھر سے شامل رائڈرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، سب نے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کیلئے خوب زور بازو دکھائے ، برطانیہ کے سائیکلسٹ سٹیفن کمنگز نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چودھویں سٹیج پر قبضہ جما لیا۔ ان کی جیت کا سکور 4 گھنٹے 23 منٹ اور تینتالیس سیکنڈز رہا۔ ریس میں مجموعی طور پر برطانیہ کے کرس فروم کی برتری برقرار ہے۔