پاکستان سپورٹس بورڈ پہلے قائداعظم بین الصوبائی گیمز کے انعقاد کیلئے سمری وزیراعظم کو بھجوائے گا

جمعرات 23 جولائی 2015 14:23

پاکستان سپورٹس بورڈ پہلے قائداعظم بین الصوبائی گیمز کے انعقاد کیلئے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء) پاکستان اسپورٹس بورڈ وزارت بین الصوبائی رابطہ امور کے ذریعے پہلے قائداعظم بین الصوبائی گیمز کے انعقاد کیلئے وزیراعظم نواز شریف کو سمری بھجوائے گا ۔

(جاری ہے)

گیمز 9سے 12جون تک اسلام آباد میں ہونا تھے جس کیلئے حکومت کی جانب سے دس کروڑ روپے بھی ریلیز کردیئے گئے تھے تاہم عین وقت پر شدید گرم موسم کے باعث یہ گیمز ملتوی کردیئے گئے اب یہ گیمز ستمبر میں کرانے پر غور ہورہا ہے جس کیلئے ایک سمری تیار کی گئی ہے جو وزیراعظم سے منظوری کیلئے جلد بھجوادی جائے گی ۔