روبوکپ 2015 آسٹریلین روبوٹ فٹبال ٹیم نے جیت لیا

جمعرات 23 جولائی 2015 14:34

روبوکپ 2015 آسٹریلین روبوٹ فٹبال ٹیم نے جیت لیا

ہائی فی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء)چین کے شہر ہائی فی میں کھیلے گئے روبو کپ 2015 آسٹریلین روبوٹ فٹبال ٹیم نے جیت لیا۔تفصیلات کے مطابق چین کے شہر ہائی فی میں ہونے والے انیسویں روبو کپ گیمز میں آسٹریلین روبوٹس نے میدان مار لیا۔روبوٹ فٹبال ورلڈ کپ میں سینتالیس ممالک کی تین سو ٹیموں کے روبوٹ نے صلاحتیوں کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں انسانوں کی بجائے روبوٹس نے گیند کو جال کی راہ دکھائی۔

شائقین کی بڑی تعداد نے روبوٹ فٹبال ورلڈ کپ کو انجوائے کیااورخوب داد بھی دی۔ جیتنے والے ٹیم کے ممبر شین ہیرس کا کہنا ہے کہ تمام ٹیموں کے روبوٹ ایک جیسے تھے لیکن ان کے روبوٹ دوسری ٹیموں سے تیز تھے۔روبوٹ فٹبال ورلڈ کپ کے علاوہ ایونٹ میں دوطرح کے روبوٹ توجہ کا مرکز بنے رہے۔ جس میں تلاش اوربچاوٴکے ساتھ انسانی معاشرے میں استعمال ہونے والے روبوٹس شامل تھے۔