بھارتی فلم بجرنگی بھائی جان پاس کرنے پر چیئرمین سنسر بورڈ سندھ فخر عالم کو قتل کی دھمکیاں

جمعرات 23 جولائی 2015 16:34

بھارتی فلم بجرنگی بھائی جان پاس کرنے پر چیئرمین سنسر بورڈ سندھ فخر ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء)بھارتی سپرسٹار سلمان کی فلم بجرنگی بھائی جان کی پاکستان میں بھرپور نمائش جاری ہے مگر دوسری جانب بعض افراد اسے پاکستان کے خلاف سمجھتے ہیں اور نامعلوم افراد کی جانب سے چیئرمین سنسربورڈ فخر عالم کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

فخر عالم نے کہا ہے کہ مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، فلم پاس کرنے والا سنسر بورڈ غدار ہے تو پھر فلم دیکھنے کے لئے ٹکٹیں خریدنے والے بھی غدار ہیں۔

بیشتر فلم سازوں نے فخر عالم کی حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ سنسر بورڈ میں کوئی بھی پاکستان مخالف فلم پاس نہیں ہوسکتی کیونکہ بورڈ میں فوج کی نمائندگی بھی ہوتی ہے۔ دوسری جانب فلم بھارت سمیت دنیا بھر میں ریکارڈ بزنس کر رہی ہے اور سو کروڑ کلب میں شامل ہو چکی ہے