آل راونڈر شعیب ملک کی عمدہ فارم کا راز فاسٹ بولر شعیب اختر نے بتادیا

جمعرات 23 جولائی 2015 18:35

آل راونڈر شعیب ملک کی عمدہ فارم کا راز فاسٹ بولر شعیب اختر نے بتادیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء)سال دو ہزارپندرہ میں شعیب ملک کی ٹیم میں دبنگ انٹری نے ناقدین کو کرارا جواب دیا، آل راؤنڈر نے رنز کے انبار لگا دیئے، 109کی اوسط سے سب سے زیادہ388 رنز بنائے، آل راونڈر نے سات میچز کھیلے ایک سنچری اور دو نصف سینچریاں اسکور کیں، چار بار بولرز ان کی وکٹ لینے میں ناکام رہے۔

(جاری ہے)

یہاں تک کہ شعیب ملک کی عمدہ کارکردگی نے انکی اہلیہ ثانیہ مرزا کو بھی جھومنے پر مجبور کردیا۔

فاسٹ بولر شعیب اختر نے شعیب ملک کی اس شاندار کارکردگی کو ثانیہ مرزا کا اثر قرا دیا۔انکا کہنا تھا کہ ثانیہ کی گراؤنڈ میں موجودگی شعیب کو اچھا کھیلنے پر مجبور کرتی ہے۔شعیب اختر کے اس ٹوئٹ کے بعد تو پاکستانی فینز ثانیہ بھابھی کے اور مشکور ہوجائیں گے۔ تھیکنس بھابھی ہر میچ میں آ؂ئیں تاکہ شعیب ملک اچھا کھیلیں اور ٹیم کو جتوائیں۔