علاج معالجے کی پرواہ کئے بغیر وطن کی پکار پرواپس چلا آیا ہوں،شہبازشریف کاایک بزرگ سے مکالمہ

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 23 جولائی 2015 19:27

علاج معالجے کی پرواہ کئے بغیر وطن کی پکار پرواپس چلا آیا ہوں،شہبازشریف ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے جنوبی پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں کے طوفانی دوروں کے دوران متاثرین سیلاب سے خطاب کے دوران کہا کہ میں اپنے علاج معالجے کی پرواہ کئے بغیر وطن کی پکار پر آپ کی خدمت کیلئے چلا آیا ہوں جس پر وہاں موجود لوگوں نے ”شہبازشریف زندہ باد اور شیر آیا شیر آیا “ کے نعرے لگائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایک بزرگ نے کھڑے ہو کروزیراعلیٰ شہبازشریف سے کہا کہ آپ کی ذات ہمارے لئے بہت قیمتی ہے۔ آپ کو اپنا طبی معائنہ مکمل کرانا چاہیئے تھا۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے مزید کہا کہ میری پہلی اور آخری ترجیح میرا وطن اور میرے عوام ہیں۔ 2010 اور 2014 کے سیلاب کے وقت بھی میں اپنے مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کے ساتھ تھا اور اب بھی اس وقت تک ساتھ رہوں گا جب تک پانی سمندر میں نہیں چلا جاتا اور آپ دوبارہ اپنے گھروں میں آباد نہیں ہو جاتے۔